نوشہرہ ورکاں؛فرزندان اسلام عید الاضحی مذہبی جوش جزبہ کے ساتھ منانے میں مصروف

54

نوشہرہ ورکاں،30 جون(اے پی پی): ملک بھر کی طرح ضلع گوجرانوالہ کی تحصیل نوشہرہ ورکاں میں بھی فرزندان اسلام عید الاضحی مذہبی جوش جزبہ کے ساتھ منا رہے ہیں اور سنت ابراہیمی علیہ السلام پر عمل پیرا ہو کر

 صاحب نصاب حیثیت کے مالک  افراد قربانی کے جانوروں کا صدقہ دینے میں مصروف عمل ہیں۔ قربانی کے جانوروں کو زبح کرنے اور

بوٹی بنانے میں تجربہ کار قصاب کی ڈیمانڈ انوکھی ہوتی ہے جو اپنے تجربہ کی بنیاد پر گوشت کی خوبصورتی برقرار رکھنے میں اپنا نام رکھتے ہیں اور نوشہرہ ورکاں میں اشتیاق احمد قصاب اس فن میں ایک مقام رکھتا ہے اور جانور کے تمام اعضاء کٹنگ کے بعد اپنی اصلیت میں دکھائی دیتے ہیں اور اپنے کاروبار میں شفافیت کے ساتھ ساتھ فن کی زندگی میں نام بنا چکا ہے اور گوشت بنانے میں شاگردوں کی کثیر تعداد بھی اسکے بہترین استاد ہونے کی دلیل ہے۔