نو اور 10 مئی کو پاک فوج اور عوام کو آپس میں لڑانے کی سازش کی گئی؛راجہ پرویز اشرف

7

جوہرآباد،04جون(اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی و سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف  نے کہا ہے کہ  9 اور 10 مئی کو پاک فوج اور عوام کو آپس میں لڑانے کی سازش کی گئی ، اس سازش کے جو اہم کردار ہیں انہیں بے نقاب بھی ہونا چاہیئے اور انہیں سزائیں بھی ملنا چاہیے۔

 جوہراباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ سازشیں مزید ہورہی ہیں اور ان سازشوں کا ہمیں متحد ہوکر مقابلہ کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچایا، جو لوگ فوجی علاقوں میں داخل ہوئے ان کے مقدمات یقیناً آرمی ایکٹ کے تحت چلنے چاہئیں ۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے ، سیاست کے نام پر عوام اور فوج کو لڑوانے کی سازش ہورہی ہے یہ لوگ سیاسی نہیں سازشی ہیں۔