لاہور 22 جون ( اے پی پی): نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا جوہر ٹاؤن میں ایل ڈی اے آفس کا دورہ ، ون ونڈو سیل کا معائنہ کیا۔ شہریوں کے مسائل سنے۔ ون ونڈو سیل میں شہریوں کی سہولت کے سسٹم کا جائزہ لیا۔ محسن نقوی نے ون ونڈو سیل میں موجود شہریوں سے ملاقات کی اور شکایات کے ازالے کے بارے دریافت کیا۔ شہریوں سے ایل ڈی اے ون ونڈو سیل کی سروسز پر فیڈ بیک لیا ۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے کو شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے موقع پر ہدایات جاری کیں۔نگران وزیراعلی پنجاب نے ایل ڈی اے ون ونڈو سیل پر سروسز کی فراہمی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ مزید بہتر انداز سے درخواست گزاروں کے مسائل حل کئے جائیں۔کمشنر لاہور ڈویژن و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ون ونڈو سیل کے بارے بریفنگ دی۔











