اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری چوہدری سالک حسین سے ایران کے ڈپٹی منسٹر برائے سرمایہ کاری و معیشت علی فخری نے ملاقات کی ۔سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کے باہمی مواقع سے متعلق بات چیت کی گئی۔











