ملتان، 06 جون ( اےپی پی):ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر)7 محمد سہیل چودھری کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ملتان کے ٹریفک پولیس افسران سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا چیف ٹریفک آفیسر محمد نعیم شاہد کے علاوہ میٹنگ میں ڈی ایس پی ٹریفک جملہ ٹریفک سیکٹر انچارج/ ٹریفک انسپکٹرز نے بھی شرکت کی ۔ چیف ٹریفک آفیسر نے آ ر پی او کو ملتان میں ٹریفک امور بارے تفصیل سے بریف کیا۔اس موقع پر آ ر پی او کا کہنا تھا ٹریفک روانی برقرار رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ تاہم ٹریفک روانی کو متاثر کرنے والے عوامل کے سد باب کے لیے انہوں نے ٹریفک پولیس افسران سے تجاویز بھی مانگی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا ویژن ہے ڈسٹرکٹ ملتان کی ٹریفک پولیس کا شمار پنجاب کی بہترین ٹریفک پولیس میں ہو جس کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ہم سب کو اجتماعی کردار ادا کرنا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک ایجوکیشن کا ونگ فعال کردار ادا کر ریا ہے عوام الناس کو ٹریفک آ گاہی مہم کا تسلسل بھی برقرار رکھا جارہا ہے آ خر میں ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک فلو میں رکاوٹ بننے والے عناصر تجاوزات کے خاتمے کے لئے متعلقہ محکموں سے مل کر خاتمہ یقینی بنائیں۔ اس بارے عوام الناس، تاجر برادری اور دیگر عہدیداروں سے میٹنگ کر کے جامع حکمت عملی اپنائی جائے ۔ تاکہ ٹریفک روانی متاثر نہ ہو۔