پارا چنار؛ پاکستان ہلال احمر کی جانب سے کوٹ راغہ ڈیم میں مشترکہ تربیتی مشقوں کا انعقاد

14

پارا چنار،6 جون (اے پی پی): پاکستان ہلال احمر کی جانب سے مون سون کے سیلابی ریلوں اور موسم کی شدت میں کسی بھی ممکنہ ایمرجنسی میں متاثرین کو بہتر امداد فراہم کرنے کے لئے پاک افغان سرحد پر واقعہ کوٹ راغہ ڈیم میں مشترکہ تربیتی ریلیف اینڈ آپریشن مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر ہلال احمر قبائلی ضلع کرم کے ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر ذیشان حیدر بندش نے کہا کہ مشقوں کا مقصد کسی بھی ممکنہ قدرتی آفت میں امدادی اداروں کے درمیان باہمی ہم آہنگی پیدا کرنا ہے تاکہ کم وقت میں بہتر امدادی کارروائیاں کی جاسکیں ان مشترکہ مشقوں کے دوران ایک طرف اگر اچھی تربیت حاصل کرنے کی کوشش کی گئی تو دوسری طرف امدادی اداروں کے کارکنان اور رضاکاروں کو ایک خوبصورت تفریحی مقام کی سیر کا موقع بھی فراہم کیا گیا۔

 اس حوالے سے اے ڈی سی محمد کامران نے کہا کہ ہمیں اپنے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے رضا کارانہ کام پر فخر ہے ،حکومت ان اداروں کو مزید بہتر بنانے اورجدید صلاحیتوں سے لیس کرنے کے لئے کوششیں کر رہی ہے

مشقوں میں  ریسکیو 1122، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے اہلکاروں ، سول ڈیفنس کے رضاکاروں نے شرکت کی جبکہ ملیشیا114 ونگ کے افسران نے بھی شرکت کی اور مشقوں میں حصہ لینے والے اہلکاروں اور رضا کاروں کی کارکردگی کو سراہا۔