پاکپتن، 14 جون(اے پی پی):پاکپتن ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقابلے کے امتحان کی تیاری کرنے والوں کے لیے گورنمنٹ ایم سی لائبریری میں سی ایس ایس،پی سی ایس اور پی ایم ایس کارنر قائم کردیا گیا ہے۔جہاں ناصرف طلباء و طالبات کو مقابلہ کے امتحان کی مفت کتب میسر ہوسکیں گی بلکہ فری گائیڈ لائن بھی فراہم کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر پاکپتن امتیاز احمد کھچی نے طلباء و طالبات کی سہولت کے پیش نظر ایک ہزار سے زائد مفت کتب پر مشتمل سی ایس ایس،پی سی ایس اور پی ایم ایس کارنر کا افتتاح کیا۔
ڈپٹی کمشنر پاکپتن امتیاز احمد کھچی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقابلے کے امتحان کی تیاری کے لئیے قائم کیے گئے کارنر میں طلباء و طالبات کی رہنمائی کے لیے ایک ہزار سے زائد مفت کتب رکھی گئی ہیں اور مفت لیکچرز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
سی ایس ایس،پی سی ایس اور پی ایم ایس کارنر کا قیام پاکپتن کے شہریوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور حکومت کے اس اقدام کو بے حد سراہا ہے۔











