پنجاب پولیس کے ملازمین کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور

31

لاہور۔05جون ( اے پی پی ): نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم اور آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورکی زیرصدارت سنٹرل پولیس آفس میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری صحت علی جان خان،ایڈیشنل سیکرٹریز ڈاکٹرحافظ شاہد لطیف اور ڈاکٹرعاصم الطاف،وائس چانسلر کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرمحمودایاز،ایم ایس مئیوہسپتال ڈاکٹرمنیراحمدملک،ڈی آئی جی ڈاکٹرانعام وحید،وڈیولنک کانفرنس کے ذریعے آرپی اوراولپنڈی سیدخرم علی،آرپی او گجرانوالہ ڈاکٹرحیدراشرف،پرنسپل راولپنڈی میڈیکل کالج پروفیسرجہانگیر سرور،اقبال حسین ڈوگرودیگرافسران نے شرکت کی۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم اور آئی جی پولیس ڈاکٹرعثمان انورنے اجلاس کے دوران پنجاب پولیس کے زیرانتظام پولیس ویلفیئر ہسپتالوں کی بہتری کے حوالہ سے اقدامات کاتفصیلی جائزہ لیا۔سیکرٹری صحت علی جان خان اور ڈی آئی جی ڈاکٹرانعام وحیدنے اس حوالہ سے نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم اور آئی جی پولیس ڈاکٹرعثمان انورکوتفصیلات سے آگاہ کیا۔         نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم اور آئی جی پولیس ڈاکٹرعثمان انورنے اس موقع پرملازمان کی سکریننگ کیمپ کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔          آئی جی پولیس ڈاکٹرعثمان انورنے نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم کو سنٹرل پولیس آفس کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایااور ترقیاتی منصوبوں بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور وی سی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز کے درمیان یادگاری شیلڈز کا تبادلہ بھی ہوا۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس کے پولیس ویلفیئرہسپتال لاہور کو مئیوہسپتال،پولیس ویلفیئرہسپتال گوجرانوالہ کو گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال اور پولیس ویلفیئرہسپتال راولپنڈی کو راولپنڈی ٹیچنگ ہسپتال کے ساتھ منسلک کردیاگیاہے،پولیس کے زیرانتظام ویلفیئرہسپتالوں کو سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے ساتھ منسلک کرنے کا بنیادی مقصدپولیس ملازمین کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنا ہے۔محکمہ صحت پنجاب پولیس ویلفیئرہسپتالوں کو ایچ آرسمیت ہر قسم کی تیکنیکی معاونت فراہم کرے گا،اس حوالہ سے محکمہ صحت اور پنجاب پولیس کے درمیان جلدایک معاہدہ بھی سائن کریں گے۔انہوں نے کہا کہ علاج ومعالجہ کے حوالہ سے محکمہ صحت اور پنجاب پولیس کا آپس انتہائی اہم رشتہ قائم ہے۔پنجاب پولیس ویلفیئرہسپتالوں میں موجودڈاکٹرزوعملہ کی ٹریننگ و کپیسٹی بلڈنگ کی جائے گی، پولیس ویلفیئرہسپتالوں میں آئی سی یواور آؤٹ ڈورسروسزکو مکمل فعال بنایاجائے گا۔ گرفتارملزمان کے میڈیکل ٹیسٹ سمیت دیگرعلاج معالجہ کیلئے پولیس و یلفیئرہسپتالوں کی استدکارمیں اضافہ انتہائی اہم ہے۔ڈاکٹرجاویداکرم نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی قیادت میں عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں سیکورٹی کے خاطرخواہ انتظامات کیلئے بھی پنجاب پولیس اقدامات اٹھائی گی پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کی سیکیورٹی کو سکیورٹی آڈٹ کے بعد مزیدبہتربنایاجائے گا۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں موجودپولیس چوکیوں کومزیدفعال بنایاجائے گا۔آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹرعثمان انورنے اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ویلفیئرہسپتالو ں کی بہتری کیلئے نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم ودیگرافسران کی آمدپرشکریہ اداکرتے ہیں۔پولیس ملازمین کو صحت مندزندگی مہیاکرناپنجاب پولیس کی بنیادی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔پنجاب پولیس کے ملازمین کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہورمیں پولیس ویلفیئر ہسپتال بنانے کاکریڈٹ ڈاکٹرحیدراشرف کوجاتاہے،پولیس ملازمین کی سکریننگ کے انتظامات کروانے پر محکمہ صحت کے شکرگزارہیں۔