چنیوٹ؛ عیدالاضحی کی نماز مذہبی جوش وجذبے کیساتھ 150 سے زائد مقامات میں ادا

17

چنیوٹ،29جون(اے پی پی):ملک بھر کے دوسرے شہروں کی طرح ضلع چنیوٹ میں  عیدالاضحی کی نماز مذہبی جوش وجذبے کیساتھ ادا کی گئی۔150 سے زائد مساجد،کھلے میدانوں میں لوگ نماز عیدالاضحی ادا کی۔

علماء کرام نے فلسفہ قربانی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ قربانی عظیم عبادت حضرت اسماعیل علیہ السلام کی لازوال قربانی ہے، عیدقرباں کی خوشیوں میں غرباکو اپنے ساتھ شامل کریں، انسانیت کی فلاح عاجزی وانکساری میں ہے۔انہوں نے کہا کہ حسن اخلاق گفتارکازیور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حسن واخلاق سے اسلام پھیلا، ہماری ابتر حالات دین سے دوری کانتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ قربانی سنت ابراہیمی ہے، مسلمان میں ہرقسم کی قربانی کاجذبہ ہونا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر غریب و نادار لوگوں کو اپنی خوشیوں میں ہر صورت شامل کر یں یہ بھی قربانی ہے،عید قربان پر اپنی انا قربان کرنے کی ضرورت ہے،عید کی خوشیوں میں اپنے مظلوم مسلمانوں کو یاد رکھیں اور خصوصی دعا کریں۔

نماز کے بعد عالم اسلام کی حفاظت کشمیر،فلسطین اور ملک پاکستان کی سلامتی ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گی اور عوام ایک دوسرے سے گلے ملے اور ایک دوسروں کو عید کی مبادک با د دی۔

عید کا بڑا اجتماع تاریخی بادشاہی مسجد کے علاوہ مرکزی عید گاہ میں بھی ہوا۔