پاکپتن؛درگاہ بابا فرید سمیت پانچ سو سے زائد عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد

11

پاکپتن،29جون(اے پی پی):ملک بھر کی طرح پاکپتن میں بھی عید الاضحیٰ عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ درگاہ بابا فرید سمیت پانچ سو سے زائد عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔اس موقع پر علماء کرام نے سنتِ ابراہیمی علیہ السلام کے موضوع پر روشنی ڈالی اور آپس میں پیار محبت سے رہنے کو فروغ دینے پر زور دیا۔

عید کی نماز ادا کرنے کے بعد سب نے ایک دوسرے سے بغل گیر ہوکر عید ملی۔عید کے اجتماعات میں ملک و قوم کی سلامتی اور خوشحالی کے لئیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

اس موقع پر سیکیورٹی کے لئیے ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے تھے۔