چھ دن قبل محکمہ موسمیات کی جانب سے سمندری طوفان پیشگی اطلاع پر ہم نے بروقت اقدامات کئے، ڈی جی پی ایم ڈی اے

26

کوئٹہ، 13 جون( اے پی پی ): ڈائریکٹر جنرلجہانزیب خان کاکڑ نے کہا ہے کہ چھ دن قبل محکمہ موسمیات کی جانب سے بلوچستان کی ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان اور بارشوں کی پیشگی اطلاع پر ہم نے بروقت اقدامات کئے ہیں فوڈ اور نان فوڈ آئٹم کی اسٹوریج کیلئے ہم نے تین زون تربت گوادر حب قائم کئے ہیں جہاں ضرورت کے مطابق ایمرجنسی کی صورت میں بارشوں اور سمندری طوفان کے ممکنہ متاثرین کو ریلیف سینٹر میں امدادی سرگرمیوں کی فراہمی پلان شامل میں کیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے منگل کے روز گوادر سے حب آمد کے موقع پر ڈپٹی کمشنر حب کے سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہاکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے فراہم کی گئی اب تک اطلاعات کے مطابق الحمد اللہ سمندری طوفان بائپر جوائے نے اپنا رخ بدل دیا ہے اور وہ بلوچستان کے ساحل کو اس طرح ہٹ نہیں کرے گا جس سے یہاں کے قدرتی ماحولیاتی نظام اور ریائشی آبادیوں کو نقصان ہو انھوں نے کہاکہ سمندری طوفان قدرتی آفت ہوتی ہے اس کی شدت سے سمندر میں طغیانی اور اثرات سے طوفانی بارشیں ہوتی ہیں اس وقت بلوچستان کی ساحلی پٹی پر سائیکلون کے اثرات کمزور ہو چکے ہیں محکمہ موسمیات کے مطابق بارش متوقع ہیں سمندری طوفان قدرتی آفات ہیں جوکبھی بھی آسکتا ہے اس کے پیش نظر نے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہے انھوں نے کہاکہ حکومت کی ہدایت پر ضلع حب ،لسبیلہ اور گوادر کی انتظامیہ سے میٹنگ کر چکے ہیں تمام متعلقہ ادارے بشمول پاک نیوی ،پولیس ،ایف سی ہم سب ایک پیج پر ہیں جس کے پاس جو وسائل دستیا ب ہیں وہ بروئے کار لائے جائینگے انھوں نے کہاکہ جب تک ایک ٹیم کے تحت کام نہیں کرینگے ان قدرتی آفات سے نمٹنے کی طاقت نہیں ہو گی سمندری طوفان قدرتی آفت ہے جس سے صرف حکومت نمٹ نہیں سکتا ہمیں لوگوں کا بھی ساتھ چاہئے کیونکہ حکومت جو احکامات جاری کر رہا ہے اس پر عملدرآمد کرنے کی ضرورت ہے انھوں نے کہاکہ شہری بلا صورت سفر سے گریز کریں،ماہی سمندری کا رخ نہ کریں اور شہری پکنک پوائنٹس پر جانے سے گریز کریں۔