ڈیرہ بگٹی؛بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 9 ہزار روپے کی ادائیگی شروع

2

 ڈیرہ بگٹی ،19 جون (اے پی پی ): ضلع  بھر میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت خواتین کو 9 ہزار روپے کی رقم کی ادائیگی شروع ہو گئی ہے۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی  یہ ادائیگیاں اس سال جون سے اگست تک تین ماہ کے لئے کی جا رہی ہیں۔

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خواتین کو 9 ہزار روپے کی رقم کی ادائیگی کے لئےسنٹر بنائے گئے ہیں ، جہاں پرمستحق خواتین اپنی رقوم اے ٹی ایم کے ذریعے بھی نکلوا سکتی ہیں جبکہ مستحق خواتین  کے لئے  اقساط کی ادائیگی  کی جا رہی ہے۔

مستحق خواتین کو  تین ماہ کی اقساط کے  ساتھ  بچوں کا تعلیمی وظفیہ بھی دیا جا رہا ہے، لڑکے کے لیے پندرہ سو  روپے اورلڑکی کے لیے دوہزار روپے کی رقم دی جا رہی ہے۔مستحق خواتین کو اقساط کی ادائیگی  اس ماہ کے آخرتک جاری رہے گی۔