ہم سانحہ 9 مئی کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ، ملوث افراد کو سزا ملنے چاہئے،قیصر احمد شیخ

32

چنیوٹ، 19 جون(اے پی پی):معاون خصوصی وزیر اعظم،چئیرمین قائمہ کمیٹی خزانہ قومی اسمبلی قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ ہم سانحہ 9 مئی کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اس واقعہ میں ملوث افراد کو سزا ملنے چاہئے۔پاک فوج کی حمایت میں پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے اپنے ڈیرے سے نکالی گئی ریلی جو کہ مسلم بازار میں ختم ہوئی،ریلی میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔ریلی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ہم نے چوتھی بار پاک فوج کی حمایت میں ریلی نکالی ہے،پی ٹی آئی نے ایک پلان کے تحت 9 مئی کو قومی اداروں اور پاک فوج پر حملے کئے ہیں۔جناح ہاوس اور جی ایچ کیو، میانوالی، فیصل آباد اور دیگر شہروں میں املاک کو نقصان پہنچایا ہے اسکی بھر پور مذمت کر رہے ہیں اور ان واقعات میں ملوث افراد کو فوری سزا ملنی چاہئے۔پاکستان مسلم لیگ ن  اور عوام پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔پی ٹی آئی حکومت نے ملکی معیشت کو اپنی ناقص پالیسوں سے خراب کر دیا تھا۔