ڈیرہ بگٹی،18جون(اے پی پی):محکمہ زراعت ڈیرہ بگٹی میں خالی آسامیوں پر بھرتی کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت عزیز اللہ بگٹی کی سربراہی میں محکمہ کی خالی آسامیوں پر بھرتی شروع ہے۔ چوکیدار 183،راٹ مین 7،نائب قاصد 70بیلدار 501 ۔کل 770نوجوانوں نے کاغذات جمع کروائے جن کے انٹرویو ہورہے ہیں۔
2018سے خالی آسامیوں پر بلوچستان ہائی کورٹ کے احکامات پر بھرتی کا عمل شروع کیا گیا ہے۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر عزیز اللہ بگٹی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ یہ عمل شفاف طریقے سے مکمل کیا جائے تاکہ بے روزگاری ختم ہو جائے۔