برلن؛ 16 ویں اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز کی افتتاحی تقریب ، پاکستانی کھلاڑیوں کی ثقافتی لباس میں شرکت

18

برلن (جرمنی)،18جون(اے پی پی): 16 ویں اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز کی افتتاحی تقریب اولمپیا اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی، تقریب میں پاکستانی کھلاڑیوں نے ثقافتی لباس شلوارقمیض اور واسکٹ زیب تن کر کے شرکت کی۔اس موقع پر اسٹیڈیم پاکستان زندہ بادکے نعروں سے گونج اٹھا، اسٹیڈیم آمد پر پاکستانی دستے کا فقیدالمثال استقبال کی گیا۔

خصوصی ایتھلیٹس افتتاحی تقریب کے حوالے سے بہت پرجوش نظرآئے۔  پاکستانی ایتھلیٹ ثناء افتتاحی تقریب کی مشعل بردار کھلاڑیوں میں شامل تھیں۔انہوں نے کہا کہ اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز کی ٹارچ روشن کیلئے منتخب ہونا پاکستان اور میرے لئے بہت بڑا اعزاز ہے۔