ڈیرہ بگٹی،03 جون (اے پی پی ): محکمہ زراعت کے ڈپٹی ڈائریکٹر عزیز اللہ بگٹی نے ڈیرہ بگٹی کے کاشکاروں میں تل اور ماش کے بیچ مفت تقسیم کیے ۔ اس کا مقصد ملک کو دالوں اور تیل اجناسی کی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے۔ ملک میں دالیں اور کوکنگ آئل اپنی ضروریات کیلئے ایک بھاری رقم ادا کر کے باہر ملکوں سےمنگوایا جا رہا ہے، اس وقت کسانوں کو مفت دال ماش، تل کے بیج اور دالوں کا بیج مفت فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ کسان خود بھی فائدہ لیں اور ملک کی پیداوار میں اہم کردار ادا کرسکیں۔