لاہور 20 جون ( اے پی پی ): ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی کی عہدے کا چارج دوبارہ سنبھالنے کے بعد سنٹرل پولیس آفس آمد، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 09 مئی کو شرپسندوں کی طرف سے شدید زخمی کئے جانے والے غازی ڈی آئی جی علی ناصر رضوی کا فقیدالمثال استقبال کیا،ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ، ڈی آئی جی آئی ٹی احسن یونس، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون ڈاکٹر انعام وحید، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو ذیشان اصغر، دیگر افسران ہمراہ تھے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سمیت سینئر پولیس افسران نے ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی کو پھولوں کے ہار پہنائے،سی پی او آفس کے ملازمین نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، سینئر پولیس افسران نے ڈی آئی جی آپریشنز کے ہمراہ غازی وال پر ڈی آئی جی آپریشنز کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔
ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی کو گلے سے لگایا اور ان کا ماتھا چوما اور کہا کہ لا اینڈ آرڈر کنٹرول،شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کے دوران زخمی ہونے والے غازی ہمارے سر کا تاج ہیں،ڈی آئی جی علی ناصر رضوی 09 مئی کو آنکھ اور سر شدید زخمی حالت ہونے کے باوجود مسلسل ڈیوٹی پر ڈٹے رہے، ڈی آئی جی آپریشنز نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو آنکھ کے آپریشنز کے بعد بصارت کی بحالی میں پیش رفت سے آگاہ کیا،ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی نے اسی جوش و جذبے کے ساتھ ایک بار پھر سے ملک و قوم کی بھرپور خدمت کا عزم کا اظہار کیا ۔











