کمشنر آلائشیں مناسب جگہ پر پھینکنے کی اپیل

26

ملتان، 29 جون(اے پی پی):کمشنر انجینئر عامر خٹک نے عیدالاضحی پر اپنے پیغام میں تمام اہل ملتان کو عید کی ڈھیروں مبارکباد دی۔انہوں نے کہا میں اور میری ٹیم ڈویژن بھر میں شہریوں کی خدمت کیلئے ڈیوٹی پر موجود ہیں اور کہا کہ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ ماحول صاف رکھنے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈویژن بھر میں الائشیں نالی، گلیوں میں پھینکنے پر دفعہ 144 نافذ ہے۔

کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ سری پائے جلانے، نہروں میں نہانے پر دفعہ 144نافذ ہے ، ٹال فری نمبر، سوشل میڈیا، کنٹرول رومز، وٹس ایپ نمبروں پر موصول تمام شکایات کو حل کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ واسا، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، میپکو کا ڈی سی  افس میں کنٹرول روم قائم کیا جاچکا ہے۔

کمشنر نے کہا کہ ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے آلائشیں گلیوں میں پھنکنے سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ آپ سب کا تعاون صاف ملتان ڈویژن کا ضامن ہے۔