جوہرآباد،29جون(اے پی پی): ضلع بھر میں عید انتہائی عقیدت واحترام اور مذہبی جوش وجذبہ سے منائی جارہی ہے، چھوٹے بڑے شہروں، دیہاتوں میں مساجد، امام بارگاہوں، کھلے مقامات اور عبادت گاہوں میں نماذ عید کے اجتماعات ہوئے اور سنت ابراہیمی صلی اللہ علیہ وسلم کی ادائیگی میں قربانی کی۔
عید کے اجتماعات میں ملک کی سلامتی استحکام کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں جبکہ عید کے اجتماعات کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔











