قصور،16جون(اے پی پی): کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی نادیہ ثاقب کا سوشل سکیورٹی ہسپتال قصور کا اچانک دورہ،ڈائریکٹر پرچیز ڈاکٹر نعیم بیگ، ڈائریکٹر ورکس آفتاب غنی و دیگر متعلقہ افسران بھی اْن کے ہمراہ تھے۔
کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی نادیہ ثاقب نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا،ہسپتال میں صفائی ستھرائی، ڈاکٹرز و سٹاف کی حاضری کو چیک کیا۔ہسپتال میں نصب طبی آلات کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
کمشنر سوشل سکیورٹی نے ہسپتال میں داخل مریضوں اور اْن کے اہل خانہ سے سہولیات بارے دریافت کیا۔ہسپتال ایم ایس نے کمشنر سوشل سکیورٹی کو ہسپتال کی کارکردگی بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔
ہسپتال میں سٹاف اور ضروری میڈیکل آلات کی کمی پر کمشنر سوشل سکیورٹی نے نوٹس لیا، متعلقہ حکام کو ہسپتال میں ایچ آر اور میڈیکل آلات کی کمی کوفوری طور پر پورا کرنے کی ہدایات سمیت گائنا کالوجسٹ کو فوری طور پر ہسپتال میں نارمل ڈیلیوری کے کیسسز کو شروع کرنے کے احکامات جاری کیے۔
کمشنر سوشل سکیورٹی نے ورکرز ویلفیئر کی جانب سے ملنے والی 24 کنال اراضی کا بھی دو رہ کیا۔
اس موقع پر کمشنرسوشل سیکورٹی نادیہ ثاقب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ ورکرز کو ایک چھت تلے تمام طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے بہت جلد ہسپتال کی تعمیر شروع کی جائے گی، ورکرز اور اْن کے اہل خانہ کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔











