کوئٹہ پریمیئرلیگ میں 15اضلاع کی ٹیموں کی رجسٹریشن کا عمل شروع ، ڈی جی سپورٹس کی پریس کانفرنس

1

کوئٹہ۔ 07 جون (اے پی پی):ڈائر یکٹر جنر ل سپورٹس درا بلوچ نے کہا ہے کہ بلو چستان حکومت نے صوبے میں کرکٹ کے فروغ کے لئے اہم پیش قدمی کی ہے ،کوئٹہ پریمیئرلیگ میں 15اضلاع کی ٹیموں کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہو گیا۔حکومت بلو چستان کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ کھیل کے ساتھ کھلاڑیوں کے کی فلا و بہبو د پر بھرپور توجہ دی جا ئے۔ بلو چستان میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن بد قسمتی سے کھلاڑیوں کو موقع نہ ملنے کی وجہ سے ان کی صلاحیت ضائع ہو رہی ہے۔کوئٹہ پریمیئرلیگ کے انعقاد کا مقصد بلو چستان کے نوجوان کر کٹر کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو بروے کار لانا تھا جس سے نوجوان کھلاڑیوں کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر کرکٹ کھیلنے کا موقع ملے گا۔یہ بات انہوں نے بدھ کو نواب اکبر بگٹی سٹیڈیم میں نیوز کانفرنس کر تے ہوئے کہی اس موقع پر پاکستان کر کٹ بورڈ کے منصور احمد ،چیف آرگنا ئز رجا وید اختر، منصور احمد ، کوئٹہ ریجن ایسوسی ایشن کے محمد خیر ،چمن ایسو سی ایشن کے یوسف اچکزئی اور منیجر بگٹی سٹیڈیم بھی موجود تھے۔ڈی جی سپورٹس نے کہا کہ حالیہ ہونے والے نیشنل گیمز کے کامیاب انعقاد پر حکومت اور انتظامیہ مبارک باد کی مستحق ہے۔ ان کا کہنا تھا ہم نے ثابت کیا کہ صو بے میں امن اومان کا کو ئی مسئلہ نہیں ہے ہماری کو شش ہے صو بے میں نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی کر کٹ کو بحال کریں کوئٹہ پریمیئرلیگ میں بلو چستان کے 8ڈویڑن کے 32اضلاع کے نوجوان کھلاڑی حصہ لیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے شانہ بشانہ ایک متبادل پلیٹ فارم مہیا کیا جا رہا ہے۔بلو چستان پریمیئرلیگ 15جو لائی سے نواب اکبر بگٹی سٹیڈیم ،عسکری کرکٹ گراﺅنڈ اور فاطمہ جناح گراﺅنڈ میں بیک وقت کھلا جا ئے گا۔اس موقع پر چیف آرگنائز جاوید اختر نے کہا و زیر اعلی بلو چستان میر عبد القدوس ،صو بائی و زیر کھیل عبد الخالق ہزارہ ، سیکرٹری محمد اسحاق جمالی ،ڈائر یکٹر جنرل درا بلوچ سے بلو چستان پریمیئرلیگ کے حوالے سے مشاورت کی گئی لیگ میں صرف اور صرف صو بہ بلو چستان کے کھلاڑیوں کو کھلایا جا ئے گا۔جاوید اختر نے کہا رجسٹریشن کے مکمل ہو نے کے بعد فرنچائز سیل ہونے کا عمل شروع ہو گا۔دس کے قریب فرنچائز کو سیل کے لئے پیش کیا جا ئے گا۔پہلے ایڈیشن میں 8فرنچائز سیل کی جائیں گی ، خواہش رکھنے والے افراد تین لاکھ روپے سیکورٹی ڈیپازٹ جمع کر نے کے بعد بولی میں حصہ لینے کے اہل ہونگے۔اس ایونٹ میں 160کھلا ڑیوں کو موقع ملے گا جبکہ کھلاڑیوں کو معقول معاوضہ بھی ملے گا۔جا وید اختر کے مطابق پاکستان کر کٹ بورڈ اور حکومت صو بے میں کر کٹ کے فروغ کے لئے مل کر کام کر رہی ہیں لیکن اس حوالے سے کو ئی خاص ثمرات نہیں ا?ئے ہیں۔کر کٹ میں زیادہ تر بلو چستا ن کے کھلاڑیوں کو نظر انداز کیا جا تا ہے کوئٹہ میں پریمیئرلیگ کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔