صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کی زیر صدارت  لاپتہ افراد کے حوالے سے کمیشن کا اجلاس

3

کوئٹہ،07جون  (اے پی پی):صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کی  زیر صدارت بدھ کو  لاپتہ افراد کے حوالے سے کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ زمرک خان اچکزئی ،رکن صوبائی اسمبلی زابد ریکی نے بھی کمیشن اجلاس میں شرکت کی ۔اجلاس کو ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ صالح محمد ناصر کی بریفنگ دی اوراجلاس میں لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے مختلف اقدامات کا جائزہ بھی لیا گیا ، وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کے معاملے کو فوری حل کیا جائے اور لاپتہ افراد کے لواحقین سے ملاقاتیں کی جا ئیں ۔