تھرپارکر، میونسپل کمیٹی کی مخصوص نشستوں کے نمائندوں کی حلف برداری تقریب منعقد

5

تھرپارکر،07 جون( اے پی پی): ضلع تھرپارکر کے بلدیاتی انتخابات 2023 کے ڈسٹرکٹ کونسل تھرپارکر اور میونسپل کمیٹی کی مخصوص نشستوں کے نمائندوں کی حلف برداری تقریب آج ڈپٹی کمشنر تھرپارکر کمپلیکس مٹھی میں منعقد کی گئی۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر تھرپارکر / ڈی آر او لعل ڈنو منگی ،  اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر تھرپارکر سلیم الدین دل,  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سنجے کمار ترکیو اور دیگر نے شرکت کی۔ تقریب حلف برداری میں ڈپٹی کمشنر تھرپارکر / ڈی آراو لعل ڈنو منگی نے بلدیاتی انتخابات2023 کے ڈسٹرکٹ کاؤنسل تھرپارکر کے 31 اور میونسپل کمیٹی کی10 مخصوص نشستوں کے نمائندوں سے حلف لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر تھرپارکر لعل ڈنو منگی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تمام منتخب نمائندوں کو مبارکباد پیش کی اور اپنی امید کا اظہار کیا کہ ضلع تھرپارکر کے تمام بلدیاتی نمائندے عوام کی فلاح و بہبود اور انکی زندگیوں میں بہتری لانے کے لیے اپنا منفرد کردار ادا کریں گے۔