گوجرانوالہ؛چیف سیکرٹری کا ڈی ایچ کیو ہسپتال منڈی بہاؤالدین کا اچانک دورہ

25

گوجرانوالہ،29جون (اے پی پی): چیف سیکرٹری پنجاب نے بدھ کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منڈی بہاؤالدین کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور مختلف وارڈز، ایمرجنسی،ایڈمن بلاک، اور فارمیسی سمیت صفائی ، ستھرائی اور سکیورٹی کا جائزہ لیا ۔

چیف سیکرٹری نے مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات کی فراہمی بارے دریافت کیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ ڈاکٹر اور عملہ مریضوں اور انکے لواحقین سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

چیف سیکرٹری نے ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا بھی دورہ کیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔

کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ بھی اس موقع پر موجود تھے۔