گوجرانوالہ؛ سی آئی اے پولیس کی کارروائی،05 ڈکیت گینگز کے12ارکان گرفتار

19

گوجرانوالہ، 18 جون(اے پی پی):سٹی پولیس آفیسر کے احکامات کے پیش نظر گوجرانوالہ پولیس نے  جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں  کرتے ہوئے05 ڈکیت گینگز کے12ارکان کو گرفتار کر لیاہے۔گرفتار ہونے والےملزمان میں منیر،بلال،علی رضا ودیگران شامل ہیں۔

 پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے07لاکھ30ہزار روپے نقدی، 03عدد موٹر سائیکلیں، موبائل فونز اورناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ہے،دوران تفتیش ملزمان نے بتا یا کہ وہ گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرتے اور موٹر سائیکل سواروں کو اسلحہ کے زور پر روک کر لوٹتے تھے۔

 سی پی او گوجرانوالہ کا کہنا ہے کہ لوگوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کے اولین فرائض میں شامل ہے، ڈکیتوں ،راہزنوں اور سماج دشمن عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹتے ہوئے شہریوں کو امن کی فضا فراہم کریں گے۔