گوجرانوالہ ،24 جون(اے پی پی ): نگران صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم نے کارڈیالوجی ہسپتال وزیرآباد کا رات گئےاچانک دورہ کیا اورامراض قلب کے مریضوں کو دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے ایمرجنسی وارڈ کا دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی اور ان سے علاج معالجہ کی سہولیات بارے استفسار کیا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ عام عوام کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں مہیا کرنا حکومت کا ویژن ہے، اس بارے میں انہوں نے ہسپتال انتظامیہ سے کہا کہ مریضوں کو صحت عامہ کی ہر ممکنہ سہولیات مہیا کی جائیں۔
دورہ کے دوران ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید ،ڈی ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر احسن و دیگر ڈاکٹرز نگران صوبائی وزیر صحت کے ہمراہ تھے۔











