گوجرانوالہ7جولائی(اے پی پی): انسانی اسمگلرز کے خلاف ابتک کا سب سے بڑا آپریشن، انسانی اسمگلرز کے شناختی کارڈ،پاسپورٹ بلاک اور جائیدادیں ضبط کرنے کا عمل شروع کردیا گیا، گوجرانوالہ،سیالکوٹ،
گجرات،منڈی بہائوالدین، حافظ آباد اور نارروال کے 100 سے زائد ایجنٹوں کی فہرست تیار، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے گوجرانوالہ قیصر بشیر مخدوم کے مطابق عادی مجرموں کا کرائم ڈیٹا نادرا اور ڈی جی پاسپورٹ کو فراہم کیا جائے گا، بیرون ممالک سے نیٹ ورک چلانے والے ملزمان کی جائیدادوں کا سراغ لگانے کےلئے ڈپٹی کمشنرز کو لیٹرز بھجوارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مفرور انسانی اسمگلرز کی جائیدادوں کو بحق سرکار ضبط کرنے کےلئے عدالت میں ریکارڈ پیش کیا جائیگا اور عدالتی اجازت کے بعد اشتہاری ملزمان کی جائیدادیں ضبط کر لی جائیں گی۔











