سکھر،07جولائی(اے پی پی): ڈسٹرکٹ بار کے وکلا ءکی جانب سے سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے والوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔
سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ، ماڈل کورٹ، احتساب عدالت اور ماتحت عدالتوں میں وکلاء احتجاجاً پیش نہ ہوئے۔
اس موقع پر صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ،قربان ملانو کا کہنا تھا کہ سویڈن حکومت کی خاموشی مجرمانہ ہے،کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کی گئی ہے،سویڈن سے بائیکاٹ کیا جائے۔
اس موقع پر سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایڈووکیٹ ظہیر بابر کا کہنا تھا کہ قرآن مجید کی گستاخی شیطانی عمل ہے، سویڈن حکومت سے تعلقات منقطع کرکے مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے۔











