اوکاڑہ،07جولائی(اے پی پی): ترجمان ضلعی انتظامیہ خورشید جیلانی نے کہا ہے کہ ضلع اوکاڑہ میں سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے پی پی سے گفتگو کے دوران کیا۔
خورشید جیلانی نے بتایا کہ ضلع اوکاڑہ میں دریائے ستلج اور دریائے راوی معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں ،ایل بی ڈی سی میں معمول کے مطابق پانی موجود ہے۔
ضلع انتظامیہ نے کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام دریاوں اوربندوں کے پشتوں کی مضبوطی کے لیے انتظامات مکمل کرلیے ہیں، تمام متعلقہ ادارے اپنی اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔











