اوکاڑہ،07جولائی(اے پی پی): یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے اساتذہ، سٹاف اورسٹوڈنٹس نے قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف پریس کلب چوک اوکاڑہ میں سویڈن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور نعرہ بازی سے غم وغصہ کا اظہار کیا۔ طلباء نے کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر سویڈن حکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔
یونیورسٹی ایمپلائز یونین کے صدر ملک صادق امین اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یورپ کے اکثر ممالک مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لیے مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن مجید یا دیگر شعائر اسلام کا مذاق اڑاتے ہیں جس سے دنیائے اسلام کی دل آزاری ہوئی ہے تمام عالم اسلام کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا ہو کر عالم کفر اورطاغوتی طاقتوں کو للکارنا پڑے گا۔











