اوکاڑہ،/10 محرم الحرام کے جلوس کے راستوں میں بجلی کی لٹکتی تاروں کو اونچا کیاجائے، ڈپٹی کمشنر

15

اوکاڑہ،28جولائی (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد زیشان حنیف اور ڈی پی او ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ منصور امان نے کہا ہے کہ 10 محرم الحرام یوم عاشور پر جلوس کے راستوں میں بجلی و ٹیلی فون کی لٹکتی تاروں کو فوراً اونچا کیا جائے ،صفائی ستھرائی اور عارضی تجاوزات کے خاتمے میں کوئی کوتاہی نہ کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ رینالہ اورموضع چوچک میں یوم عاشور کے سلسلے میں جلوسوں کے روٹس کا پیدل جائزہ لیتے ہوئےکیا۔ ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نےمتعلقہ افسروں کو مرکزی جلوس کی سکیورٹی کے متعلق ہدایات جاری کر تے ہوئےکہاکہ جلوس کے آغاز سے اختتام تک تمام متعلقہ افسران و اہلکاران مستعدی سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں۔