پشاورمیں نویں محرم کا مرکزی جلوس ذوالجناح برآمد

50

پشاور، 28جولائی(اے پی پی): پشاور میں نویں محرم کا پہلا مرکزی جلوس ذوالجناح امام بارگاہ حسینیہ ہال پشاور صدر سے برآمد ہوا، جو اپنے رواتیی راستوں جی پی او چوک ، کالی بھاڑی ، فوارہ چوک سے ہوتا ہوا اپنے ہی امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہوا۔

جلوس میں عزاداروں نے شہدائے کربلا کی قربانی کو پرسہ پیش کرنے لے لئے صدر بازار میں نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کی۔

 اہل علاقہ اور دیگر تنظیموں کی جانب سے جلوس کے شرکاء کے لئے شربت اور پانی کی سبیلیں لگائی گئی تھیں۔

اسطرح نویں محرم کا دوسرا جلوس ذوالجناح امام بارگاہ بی بی صاحبہ گنج سے سہ پہر 4:30 بجے برآمد ہوا۔

 جلوس اپنے روایتی راستوں کوچہ بی بی ذکری، تحصیل گورگھٹڑی، گنج چوک ، محلہ کشمیری سے ہوتا ہوا واپس اپنے ہی امامبارگاہ میں اختتام پذیر ہوگا

جلوس کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔ جلوس کے راستہ میں عزاداروں کے لئے سبیلوں کا اہتمام کیا گیا ہے،  عزاداروں کی کثیر تعداد سینہ کوبی اور نوحہ خوانی و ماتم  کرکے کربلا کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔ جلوس سے قبل بم ڈسپوزل سکواڈ اور دیگر سکیورٹی ادارے راستوں کو کلیر کرلیا۔