اوکاڑہ،14جولائی(اے پی پی ): ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کی زیر نگرانی دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال کے باعث ریسکیو ریلیف آپریشن جاری ہے۔ریسکیو ٹیموں کی جانب سے 6 مقامات پر ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کیا جا رہا ہے،650 سے زائد متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔
ریسکیو زرائع کے مطابق ریسکیو 1122 نے ابتک 3500 سے زائد افراد اور 75 سے زائد مویشوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔











