اوکاڑہ؛عیدالاضحیٰ کا تیسرے روز، تفریحی پارکوں میں خواتین، بچیوں اور بچوں کا رش

16

اوکاڑہ،01جولائی(اے پی پی) عیدالاضحیٰ کے تیسرے روز بھی ضلع بھر کے پارکوں اور تفریحی مقامات پر بچوں اور بڑوں کا رش نظر آیا،جہاں خواتین اور بچے بچیوں رنگ برنگے ملبوسات میں ٹولیوں کی شکل میں بھرپور انداز میں مختف جھولوں سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ تفریحی پارک میں خواتین، نوجوان بچیوں اور بچوں نے الیکٹرانک جھولوں،ٹرین جمپنگ قلعہ،ڈاجنگ کاروں میں سواری کرکے   عید کی خوشیوں کو دوبالا کیا۔