پشاور،31جولائی(اے پی پی): ایدھی فاؤنڈیشن کے رضاکار اس وقت باجوڑ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار میں موجود ہیں، جہاں سے وہ شہدا اور مریضوں کی انکے آبائی علاقوں کو منتقلی میں مصروف ہیں۔ ایدھی رضاکاروں کے مطابق اب بھی خار ہسپتال میں 3 شہیدوں کی لاشیں موجود ہیں۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ لاشوں کو پہچان کرکے جلد از جلد انکے ورثاء کے حوالے کیا جائے گا ۔