کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات کا ڈی ایچ کیو خار کا دورہ

4

پشاور،31جولائی(اے پی پی):کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات  نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار کا دورہ کیا اور گزشتہ روز باجوڑ میں جے یو آئی – ایف کے زیر اہتمام منعقدہ ورکرز کنونشن میں ہونے والے دھماکہ سے زخمی ہونیوالے افراد سے ملاقات کی اور انکی خیریت دریافت کی۔

اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے زخمیوں کے علاج کو یقینی بنانے کے احکامات بھی جاری کئے۔کور کمانڈر نے باجوڑ میں شہداء کے لواحقین سے بھی ملاقات کی۔انہوں نے دھماکہ کے شہداء کے لئے دعا کی اور لواحقین کے بلند حوصلوں کو سراہا۔