پشاور، 31جولائی(اے پی پی): نگران مشیر صحت ریاض انور نے کہا ہے کہ صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں باجوڑ دھماکہ کے 67زخمی تاحال زیرعلاج ہیں، جن میں 6 زخمیوں کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔
نگران مشیر صحت نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ددورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاج معالجے کے بعد 60 سے زائد زخمیوں کو ہسپتالوں سے فارغ کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں 16زخمی، سی ایم ایچ پشاور میں 10 زخمیوں کا علاج جاری ہے، ڈی ایچ کیو تیمر گرہ میں 30جبکہ باجوڑ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں 11 زخمی زیر علاج ہیں۔
ڈاکٹر ریاض انور نے کہا کہ باجوڑ میں جے یو آئی کے جلسے میں دھماکے سے 45افراد جان بحق،150 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔











