بدین ضلع میں دو سو سے زائد چھوٹے بڑے ماتمی جلوس برآمد

19

بدین، 29 جولائی ( اےپی پی): ملک بھر سمیت بدین ضلع میں بھی 10 محرم الحرام اتنہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ بدین ضلع میں چھوٹے بڑے دو سو سے زائد ماتمی جلوس برآمد ہوئے ہیں جو اس وقت اپنے مقررہ راستوںُ پر رواوں دواں ہیں۔ سب سے بڑا ماتمی جلوس بدین کی مرکزی امام بارگاہ کاشانئہ ذینبیہ  سے برآمد ہوا ہے جبکہ سیکورٹی فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں جس میں ایک ایس ایس پی 2 اے ایس پی پانچ ڈی ایس پی اور 1687 پولیس کے جوان اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں جبکہ اس موقعے پر  رینجرز کے جوان بھی بدین کے داخلی اور خارجی راستوں پر موجود ہیں