چنیوٹ، 10جولائی (اے پی پی): ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ریسکیو1122 کیجانب سے فلڈ ریلیف کیمپ قائم کردیئے گئے ہیں ۔ریسکیو1122کے مطابق چنیوٹ دریائے چناب میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نبردآزما ہونے کے لیے پنجاب ایمرجنسی سروس ڈسٹرکٹ چنیوٹ ہائی الرٹ ریسکیو 1122 نے ضلع بھر میں اب تک 9 مقامات پر فلڈ ریلیف کیمپ قائم کردیئے جن میں ٹی ڈی سی پی پوائنٹ چنیوٹ، ہرسہ شیخ چنیوٹ، بابو رائے چنیوٹ، متھرومہ چنیوٹ، دوست محمد لالی پل، گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول بھوآنہ، جامعہ آباد بھوآنہ، پٹھان کوٹ لالیاں اور ہمبوانہ لالیاں کے علاقے شامل ہیں۔
اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر طاہرہ خان کا کہنا تھا کہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ریسکیو 1122اہلکار ہروقت تیار ہیں ،کسی بھی ناگہانی صورتحال میں ریسکیوجوان عوام الناس کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں۔











