بہاولنگر؛عید قربان پر جانوروں کی آلائشیں و باقیات کو ٹھکانے لگانے کا آپریشن مکمل

11

بہاولنگر،02جولائی(اے پی پی): عید قربان پر جانوروں کی آلائشیں و باقیات کو ٹھکانے لگانے کا آپریشن مکمل ہوگیا ہے، عید کے تینوں دن 1732ٹن قربانی کی آلائشیں و باقیات ٹھکانے لگائی گئی ہیں۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نء بتایا کہ  عید کے پہلے روزضلع میں 948ٹن قربانی کے جانوروں کی آلائشیں و باقیات اٹھائی گئیں جبکہ عید کے دوسرے روز489.5ٹن اور تیسرے دن 294.5ٹن آلائشیں ٹھکانے لگائی گئیں۔

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کے مطابق ضلع کونسل نے عید کے تینوں دن مجموعی طور پر 90ٹن، محکمہ لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے مجموعی طور پر1105ٹن ، میونسپل کمیٹی بہاولنگر نے 204ٹن،ایم سی ڈونگہ بونگہ نے 6ٹن،میونسپل کمیٹی چشتیاں نے140ٹن،ایم سی ہارون آباد نے86ٹن، میونسپل کمیٹی منچن آباد نے61ٹن اور ایم سی فورٹ عباس نے40ٹن آلائشیں عید کے تین دن اکھٹی کرکے ٹھکانے لگائی ہیں۔

 ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ ضلع بھرمیں عیدالاضحی کے تینوں دن 402شکایات موصول ہوئی تھیں اور ان تمام شکایات کا ازالہ کردیا گیا ہے، عید کے پہلے دن ضلع بھر میں 159شکایات پر ایکشن لیا گیا جبکہ عید کے دوسرے روز158شکایات اور عید کے تیسرے دن 85شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے تمامتر کا ازالہ کیا گیا ہے۔