جلالپورپیروالہ :حکومت پنجاب صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے؛کمشنر ملتان

20

جلالپورپیروالہ،04 جولائی (اے پی پی ): حکومت پنجاب صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے، ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار کمشنر ملتان انجینئر عامر خٹک نے جلال پور والہ کے بغیر پیشگی اطلاع دورے کے موقع پر کیا ۔اس موقع پر کمشنر نے  تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں سہولیات کا جائزہ لیا اور ہسپتال میں آئے ہوئے مریضوں اور ان کے لواحقین سے مسائل دریافت کئے، علاوہ ازیں ہسپتال میں ادویات کے سٹاک روم کا جائزہ لیا اور اسسٹنٹ کمشنر جلال پور مرزا راحیل بیگ کو ہسپتال کی اپ گریڈیشن سکیم بنانے کے احکامات بھی جاری کئے ۔