جماعت اسلامی کے زیراہتمام سویڈن میں افسوسناک واقعہ کے خلاف احتجاج ریلی کا انعقاد  کیا گیا

24

عارف والا، 07 جولائی ( اےپی پی): جماعت اسلامی عارفوالا کے دفتر واقعہ ایچ بلاک سے بلدیہ چوک تک ریلی نکالی گئی ریلی میں جماعت کے مقامی راہنماؤں عبدالرزاق خلیل، راو ضیا الرحمان، رانا محمد معروف سمیت کارکنان اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی حرمت قرآن پر جان بھی قربان ریلی کے شرکاء کے فلک شگاف نعرے، شرکاء نے سویڈن حکومت کے خلاف بھی نعرہ بازی کی ریلی سے عبدالرزاق خلیل اور رانا محمد معروف نے خطاب کرتے ہوئے ایسے واقعات کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ۔