جوہرآباد: ڈی پی او کا محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس کا معائنہ، ہدایات دیں

47

جوہرآباد،12جولائی(اے پی پی ):محرم الحرام کے دوران امن وامان برقرار رکھنے کے  لئے ڈی پی او شائستہ ندیم نے  سٹی جوہرآباد اور خوشاب سے برآمد ہونیوالے اے کیٹیگری کے مرکزی جلوسوں  کے روٹس کا معائنہ کیا۔ڈی ایس پی صدر سرکل نے ڈی پی او کو روٹ ڈیوٹی پلان کے متعلق بریف کیااورجلوسوں کے  روٹ پر تمام داخلی وخارجی راستوں کو قناتیں لگا کر بند کرنےکی ہدایت کی کہ دوران جلوس کسی کو بھی بغیر تلاشی کے جلوس میں شامل نہ ہونے دیا جائے۔

ڈی پی او شائستہ ندیم نے  روٹ چیکنگ کے دوران تمام مرکزی جلوسوں کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانےکیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی خصوصی ہدایات جاری کیں ۔

انہوں  نےکہا کہ محرم کے دوران شر پسند اور امن وامان میں خلل ڈالنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔