ملتان؛منبر و محراب کا قیام امن کیلئے ، اہم کردار ناقابل فراموش ہے ،مولانا عبدالخبیرآزاد

18

ملتان ، 12 جولائی(اے پی پی ): کنوینر اتحاد بین المسلمین و چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امن کا پیغام لیکر اولیاءاللہ کے شہر آیا ہوں،منبرو محراب کا قیام امن کیلئے، اہم کردار سے انکار ممکن نہیں، امن اور اتحاد ہمارا پیغام ہے اور ملک بہتری کی جانب گامزن ہے۔

 مولانا عبدالخبیر آزادنے کہا کہ کسی دشمن کی سازش کو وطن عزیز پاکستان میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے،آزادی ایک نعمت ہے ، اس کی قدر کریں۔اسرائیل نے جنیوا میں پاکستان کے خلاف حقوق کی پامالی اور ہم جنس پرستی بارے قرارداد پیش کی وہ قابل مذمت ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اسرائیل پہلے فلسطین کے حقوق کی پامالی پر غور کرے،بیت المقدس پر جبری قبضے بارے اسرائیل کی خاموشی کھلی منافقت ہے،اتحاد بین المسلمین کے اراکین اسرائیلی قرارداد کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،او آئی سی کا اجلاس بلا کر فلسطین کا مسئلہ بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنا چاہیے، حکومت پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو بہترین انداز سے ہر سطح پر اجاگر کیا، سوشل میڈیا کو مکمل مانیٹر کیا جارہا ہے اور مذہبی شدت پسندی پر مشتمل مواد پوسٹ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے کہا کہ حکومت پنجاب امن کیلئے تمام مکاتب فکر کے علما کرام سے تعاون کی خواہاں ہے۔ عزاداروں، لائسنسداروں اور امن کے قیام کے لئے بہترین انتظامات یقینی بنائے جارہے۔

مولانا عبد الخبیر نے محرم الحرام کے انتظامات پر انتظامیہ اور پولیس کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا،بعدازاں اجلاس کے شرکاء نے آپس میں ہاتھ کی زنجیر بنا کر امن و اتحاد کا پیغام دیاعلاوہ ازیں ملکی قومی و سلامتی کیلئے دعا بھی کی گئی۔