جوہرآباد،25 جولائی (اے پی پی ):ڈی پی او شائستہ ندیم کی ہدایت پر محرم الحرام 2023 کے دوران امن وامان کو قائم رکھنے کے لیے خوشاب پولیس نے رینجرز کے ساتھ ملکر فلیگ مارچ کیا،مارچ محرم کے جلوسوں کے روٹس پر کیا گیا۔
ڈی ایس پی صدر، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز ایس ایچ او خوشاب، صدر اور سٹی جوہرآباد نے اپنی نفری، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس، ضلعی پولیس اور رینجرز کے ساتھ فلیگ مارچ کیا۔فلیگ مارچ کا آغاز ڈی پی او آفس سے ہوا اور سٹی ایریا جوہرآباد اور خوشاب کے مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا کلمہ چوک خوشاب پر اختتام پذیر ہوا۔
ڈی پی او خوشاب شائستہ ندیم نے اس موقع پر کہا کہ فلیگ مارچ کا مقصد محرم الحرام کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانا اور شہریوں کو احساس تحفظ فراہم کرنا ہے۔











