میرپورخاص؛موٹر سائیکل چور گرفتار، 10 موٹر سائیکلیں برآمد

15

میرپورخاص،25 جولائی (اے پی پی): پولیس نے  بڑی  کارروائی کرتے  ہوئے  مہران،سٹی اور دیگر پولیس اسٹیشن کی حدود سے چوری ہونے والی 10 موٹر سائیکلیں برآمد کر لی ہیں  اور  دو موٹر سائیکل چور کوری پھاٹک کے رہائشی اللہ بچایو ماچھی  ، ظفر عرف بابر ماچھی کو گرفتار کر لیا گیا ہے  جبکہ چار ملزمان مفرور ہیں۔

سی آئی سینٹر پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایچ او ٹاؤن پولیس اسٹشن افتخار باجوا نے  بر آمد شدہ موٹر سائیکلیں اور ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کیا ۔