خیرپور: محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات اور نیشنل ایکشن پلان پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ

6

خیرپور۔ 08جولائی(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر شرجیل نور چنہ کی زیر صدارت محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے ڈی سی آفس خیرپور میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس کے دوران سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر شرجیل نور چنہ نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران ضلعی انتظامیہ بھر پور انتظامات کرے گی جس کے لیے ریونیو، ہیلتھ، سوئی گیس، سیپکو، میونسپل کمیٹی، پبلک ہیلتھ سمیت متعلقہ محکمے کانٹی پلان کے مطابق آن بورڈ ہوں گے۔ مسائل کے فوری حل کے لیے افسران تعینات کیے جائیں گے جبکہ محرم الحرام کے دوران خیرپور کو حساس قرار دیا جاتا ہے جس میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے جائیں جبکہ اجلاس میں پولیس رینجرز سمیت دیگر متعلقہ افسران سمیت مذہبی تنظیموں کے لوگوں نے بڑی ترداد میں شرکت کی۔