خیرپور۔08جولائی(اے پی پی)ٹھری میرواہ کے علاقہ سیٹھارجہ کے گاوں چھتن شاہ میں پولیس نے چھاپہ مار کر دو خواتین سمیت 4 افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس ذرائع کا کہنا ہے آپریشن 4 سالہ جعفر بھٹو کے اغواءکے معاملے میں کیا گیا ہے ۔
پولیس ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اغواءمیں ملوث 12 ملزمان مطلوب ہیں جس میں سے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کےلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں، یاد رہے 4 سالہ جعفر بھٹو کو اغواءکیا گیا تھا جوکہ تین روز قبل پولیس مقابلے میں بچے کو پولیس نے بازیاب کرالیا جبکہ ملزمان فرار ہوگئے تھے جبکہ رابطہ کرنے پر سیٹھارجہ پولیس موقف دینے سے فلحال انکار کردیا۔











