مری، 29 جولائی (اے پی پی): دسویں محرم الحرام کے موقع پر سیکرٹری ایمرجنسی سروسز/ڈائریکٹر جنرل ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر ریسکیو 1122 ضلع بھر میں ہائی الرٹ ہے۔
ترجمان ریسکیو 1122 مری کے مطابق ضلع بھر میں عزاداروں کو فوری فرسٹ ایڈ کیلئے پیرامیڈکس کی خصوصی میڈیکل پوسٹیں بنائی گئی ہیں۔ضلع بھر میں مجالس اور جلوسوں کے ہمراہ ریسکیو عملہ اپنے فرائض سر انجام دینے پر معمور رہے گا ضلع مری میں ریڈ کوڈ ایکٹو ہو گا۔
عوام کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری امدادی ہیلپ لائن 1122 ڈائل کریں،1122 ہیلپ لائن نمبر نہ ملنے کی صورت میں ریسکیو کنٹرول روم نمبر 0519330016,0519330025 پر ایمرجنسی کال کریں۔











