ملتان،21 جولائی(اے پی پی): ریسکیو 1122 نے سرسوں کے تیل کے گودام میں لگی آگ پر قابو پالیا ہے۔
ریسکیو حکام نے کہا کہ سینٹرل جیل موڑ وہاڑی روڈ پر آگ لگنے کی کال موصول ہوئی،کالر کے مطابق سرسوں کے تیل کے گودام میں آگ لگی ہے جو تیزی سے اطراف میں پھیل رہی ہے۔ریسکیو کنٹرول روم نے اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر ریسکیو ایمبولینس اور ریسکیو فائر وہیکلز اور ریسکیو ٹیمیں بھیجوا دیں ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر بتایا کہ سرسوں کے تیل کے گودام میں آگ لگی ہے جہاں فائر فائیٹینگ شروع کر دی گئی ہےاور کہا ریسکیو اہلکاروں نے برقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا اور کولنگ کا پراسس مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ آگ سے قریبی عمارتیں اور لوگ محفوظ رہے۔











